اسلام آباد ،آسمانی بجلی گرنے سے لڑکی ہلاک

05:52 PM, 5 Jan, 2021

اسلام آباد ، وفاقی دارلحکومت میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے لڑکی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے ۔ جس کے باعث لڑکی کی جان چلی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکت کا واقعہ پہلی بار ہوا ہے  جو بہت افسوسناک ہے ۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کی وجہ سے ملک بھر میں سردی بڑھ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور سردی میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ 
 

مزیدخبریں