بھارتی اداکارہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی 

01:50 PM, 5 Jan, 2021

ممبئی : بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) نے بھارتی فلموں کی اداکارہ کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا ۔ 

بھارتی میدیا رپورٹس کے مطابق این سی بی  نے خفیہ اطلاع پر ہفتے کی رات  ممبئی کے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں اداکارہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ تاہم اداکارہ کا ساتھی ڈرگ سپلائیر  سعید فرار ہو گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو چار سو گرام ایم ڈی منشیات کے ساتھ پکڑ ا گیا ہے ۔ جس کی مالیت آٹھ سے دس لاکھ بھارتی روپے ہے ۔ 

بھارتی اداکارہ کو اتوار کو کئی گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد رہاکیا گیا ۔

تاہم آج اداکارہ کو این سی بی کے دفتر میں تفتیش کے لیے لایا گیا ۔ جہاں ان سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

اس موقع پر اداکارہ  نے اپنے آپ کو چہرے پر دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا ، تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شناخت شویتا کماری کے نام سے ہوئی ہے ، جو کہ مقامی فلم نگری کی اداکارہ ہیں ۔

خیال رہے کہ این سی بی نے بالی ووڈ میں منشیات کیس میں متعدد صف اول کی اداکاراؤں کو طلب کیا تھا جن میں دیپکا ، سارہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سپر اسٹارز بھی تحقیقات کے نرغے میں آئے ہیں ۔

مزیدخبریں