ممبئی : بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) نے بھارتی فلموں کی اداکارہ کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا ۔
بھارتی میدیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے خفیہ اطلاع پر ہفتے کی رات ممبئی کے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں اداکارہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ تاہم اداکارہ کا ساتھی ڈرگ سپلائیر سعید فرار ہو گیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو چار سو گرام ایم ڈی منشیات کے ساتھ پکڑ ا گیا ہے ۔ جس کی مالیت آٹھ سے دس لاکھ بھارتی روپے ہے ۔
بھارتی اداکارہ کو اتوار کو کئی گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد رہاکیا گیا ۔
تاہم آج اداکارہ کو این سی بی کے دفتر میں تفتیش کے لیے لایا گیا ۔ جہاں ان سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
اس موقع پر اداکارہ نے اپنے آپ کو چہرے پر دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا ، تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شناخت شویتا کماری کے نام سے ہوئی ہے ، جو کہ مقامی فلم نگری کی اداکارہ ہیں ۔
خیال رہے کہ این سی بی نے بالی ووڈ میں منشیات کیس میں متعدد صف اول کی اداکاراؤں کو طلب کیا تھا جن میں دیپکا ، سارہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سپر اسٹارز بھی تحقیقات کے نرغے میں آئے ہیں ۔