سارے چور اکٹھے بھی ہو جائیں تو حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے:شوکت یوسفزئی

سارے چور اکٹھے بھی ہو جائیں تو حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے:شوکت یوسفزئی
کیپشن: image by facebook

پشاور : صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سارے چور اکٹھے بھی ہو جائیں تو حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ جوکر اور رانا ثنا اللہ ولن لگتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ سارے چور اکٹھے بھی ہو جائیں تو حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں ، فض الرحمان کو سارے چوروں کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دس سال تک کشمیر کمیٹی چیئرمین ہوتے ہوئے کشمیریوں کو یاد نہیں کیا ، مولانافضل الرحمان کو بہت جلد کشمیریوں کی فکر پڑ گئی ، لگتا ہے شیخ رشید سے شریف فیملی تکلیف میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک شیخ رشید نے پوری ن لیگ کو نچا دیا ، اپوزیشن کے پاس دلائل ختم ہو گئے ، ذاتی حملے شروع کر دیئے ، شیخ رشید سے متعلق ن لیگ والوں نے گھٹیا زبان استعمال کی۔