رنویر سنگھ ، سارا علی خان کی نئی فلم سمبا کا ریکارڈ بزنس

08:21 PM, 5 Jan, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی نئی فلم سمبا نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں ، فلم نے مجموعی طور پر ڈھائی سو کروڑ کما لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ اور اداکارہ سارا علی خان کی پہلی فلم سمبا نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ، فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے  میں ہی دو سو کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ،  فلم نے ملکی سطح پر ایک سو پچھتر کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ باقی رقم بین الاقوامی سطح پر بزنس سے حاصل کی ہے ۔

فلم کی کامیابی کے متعلق بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ نے کہا کہ سار ا علی خان کی یہ پہلی فلم تھی ، وہ اس کی کامیابی کے متعلق کافی پریشان تھیں ، مجھے یقین تھا کہ نئی فلم ضرور کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزیدخبریں