سندھ کی چیخیں تو بند ہو گئیں اب حکومت کی چیخیں نکلنے والی ہیں، مشاہد اللہ خان

08:13 PM, 5 Jan, 2019

اسلام آباد: سندھ کی چیخیں تو بند ہو گئیں اب حکومت کی چیخیں نکلنے والی ہیں ، مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔شہباز شریف کی وجہ سے پنڈی ایک ماڈل شہر نظر آتا ہے ۔نواز شریف 23 اور شاہد  خاقان عباسی 18 ارب ڈالر کا خزانہ چھوڑ کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں مشاہداللہ خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  شیخ رشید نے شہید بینظیر کے خلاف انتہائی بیہودہ گفتگو کی اور معافی مانگ کر جیل سے باہر نکلے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے ملکی حالات خراب ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سندھ کی چیخیں تو بند ہوگئیں اب ان کی چیخیں نکلنے والی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ درست کہا جا رہا ہے کہ مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی لیکن وہ جھاڑو پھرنے کی بات عمران خان کے بارے میں کہہ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھاڑو جب پھرے گی تو ریلوے کے چپڑاسی وزیر پر بھی پھرے گی ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ برقع پہن کر دو ہزار لینے مصطفی کھر کے پاس جاتے تھے لیکن اب سب سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وجہ سے پنڈی ایک ماڈل شہر نظر آتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ نے اس شہر کے لیے کیا کیا ہے؟

 ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 23 اورشاہد خاقان عباسی 18 ارب ڈالرز کا خزانہ  چھوڑ کر گئے تھے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایک بھی ٹرین نہیں چلا سکتے ہیں اور خواجہ سعد رفیق کے کاموں کا اپنا بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کرپشن کھلے عام ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک بات اور آج دوسری بات ،یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

مزیدخبریں