ورزش نزلہ زکام سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے، ماہرین

07:42 PM, 5 Jan, 2019

لندن:  ورزش کر نا نا صرف  وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ ذہنی دباؤ اور امراض قلب کو کم کرنے میں بھی  مدد دیتا ہے۔

عام طور پر ورزش وزن اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کی جاتی ہے  لیکن ماہرین کو ورزش کا ایک پوشیدہ فائدہ  معلوم ہوا ہے جو عام طور پر  ہمیں معلوم نہیں تھا ۔  ورزش   نزلہ زکام سے بھی بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، ورزش بیمار ہونے کے کے خدشے کو 30 فیصد کم کرتی ہے۔ جو لوگ بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن دوسری مصروفیات میں لگے رہتے ہیں ، بیماری کو اپنے اوپر سوار نہیں کرتے  اور ڈاکٹر  سے رجوع کرتے ہیں ان پر بخار کا اثر  کم ہوتا ہے با نسبت ان لوگوں کہ جو سستی سے کام لیتے ہیں ۔ 

ریسرچ کے مطابق جو لوگ باقائدگی سے ورزش نہیں کرتے وہ سال میں ایک دفعہ نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں ، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ورزش کرتے ہیں ان کی صحت دوسرے لوگوں کی نسبت 27 فیصد بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  ورزش کرنے والے افراد  کو گہری نیند ، ذہنی دباؤ میں کمی اور  امراض  قلب سے نجات ملتی ہے۔ 

ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اس سال نزلہ زکام اور بخار ہونے کے خدشات زیادہ ہیں اس لیے روزانہ ورزش کو یقینی بنا کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔ 

 

مزیدخبریں