سارا علی خان نے کارتک آریان سے مزید تعلقات رکھنے سے انکار کر دیا

07:22 PM, 5 Jan, 2019

ممبئی : بالی وڈ سٹار اور ٹی وی اداکارہ سارا خان نے کارتک آریان سے مزید تعلقات بڑھانے سے انکار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سارہ خان نے ٹی وی شو "کافی ود کرن " میں شرکت کے دوران بتایا کہ کارتک آریان کے ساتھ ابھی کوئی تعلقات قائم کرنا نہیں چاہتی ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری والدہ نے منع کر دیا ہے کہ ابھی کسی سے کوئی تعلقات قائم نہیں کرنے ہیں ، تھوڑا انتظار کرو۔

بالی ووڈ سٹار سارا خان اپنی نئی فلم سمبا میں لیڈنگ کردار ادا کر رہی ہیں ، سارا کی فلم نے اب تک باکس آفس پر دھماکے دار انٹری کی ہے اور کروڑوںروپے بٹور لیے ہیں ۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سٹار کارتک آریان بھی سارا علی خان کے ساتھ دوستی بڑھانا چاہتے ہیں جس کا اظہار وہ کر بھی چکے ہیں لیکن سارا علی خان کی والدہ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں