ایران کا امریکی دفاع میں اپنا جدید جنگی بحری جہاز سمندر میں اتارنے کا فیصلہ

ایران کا امریکی دفاع میں اپنا جدید جنگی بحری جہاز سمندر میں اتارنے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

تہران:ایران کا ایک اور دفاعی اقدام ، بحرہ اٹلانٹک میں امریکی پانیوں کے قریب جنگی جہاز اتارنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے اپنا جدید جنگی بحری جہاز بحیرہ اٹلانٹک میں امریکی پابنیوں کے قریب اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگی بحری جہاز کے حوالے سے کافی عرصہ قبل منصوبہ بندی شروع کی تھی اور اب اس کو عملی جامعہ پہنایا جا رہا ہے ۔

ایران مطابق امریکی جنگی بحری بیڑے قریبی ممالک کے لیے شدید سیکیورٹی خدشات پیدا کر رہے ہیں جن کے لیے دفاعی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

ایران کے جنگی بحری بیڑے میں 33 ہزار ٹن تیل کی کھپت کی گنجائش ہے اور بحری جہاز ہیلی کاپٹر مشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے ۔