اداروں کو بزنس پارٹنر بنا کر تباہ کیا گیا، وفاقی وزیراطلاعات

07:11 PM, 5 Jan, 2019

لاہور: جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے . اداروں کو بزنس پارٹرنر بنا کرتباہ کیا گیا.وزیراعظم عمران خان کی کسی سے ذاتی لڑائی نہیں,کوشش کر رہے ہیں تلخیاں بھی کم ہوں.احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اگر ہم احتساب پرسمجھوتہ کریں تو ہم ووٹر سے غداری کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اگر ایسا کریں گے تو اپنے ووٹرز کیساتھ غداری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس اسارے کو ہاتھ ڈالیں پتا چلتا ہے کہ وہ اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے ۔اداروں کو بزنس پارٹنر بنا لیں تو ادارے نیطھے جاتے ہیں اور جب ادارے نیچے جاتے ہیں تو ملک بھی نیچھے جاتا ہے ۔جب سیاسی بنیادوں پربھرتیاں کی جائینگی تواداروں کی ساکھ متاثرہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ گھمبیر ہے جو ہم جلسوں میں کہتے تھے ۔وزیراعظم اپنے آفس جاتے ہیں پتا چلتا ہے ڈھائی بلین ڈالر قرض ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی نواز شریف اور زرداری سےذاتی لڑائی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ذاتی تلخیاں نہیں ہیں۔کوشش کر رہے ہیں تلخیاں بھی کم ہوں۔تلخیاں تو کم ہونگی لیکن احتساب کی گرمی کم نہیں ہوگی چاہے وہ ہمارے لوگ ہیں یا کسی اور جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بولے ان شاءاللہ 2019 میں ہم پاکستان کو معاشی منزل کی طرف لے جانے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آگےبڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں