نیویارک :جہاں سمارٹ فونز کمپنیاں ڈبل فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں وہی چائنی کمپنی شاؤمی ٹرپل فولڈ ایبل فون پر کام کر رہی ہے۔
مشہور زمانہ ٹیکنالوجی نیوز لیکر ایون بلاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ شاؤمی سمارٹ فون کمپنی ٹرپل فولڈ ایبل فون پر کام کررہی ہے یہ فون دوسرے فولڈ ایبل سمارٹ فون کی پروٹو ٹائپ سے بلکل مختلف ہے جس میں فون کی دو سائیڈز بیک ورڈ کی طرف فولڈ ہو سکتی ہیں ۔
Can't speak to the authenticity of this video or device, but it's allegedly made by Xiaomi, I'm told. Hot new phone, or gadget porn deepfake? pic.twitter.com/qwFogWiE2F
— Evan Blass (@evleaks) January 3, 2019
ویڈیو میں ایک سمارٹ فون دیکھایا گیا ہے جس کا ٹیبل سائز کا بڑا سا ڈسپلے ہے اس پر گوگل میپس کو استعمال کیا جارہا ہے جس کی دونوں سائیڈز فولڈ ہیں جیسا کہ ایک عام فون کی ہوتی ہیں ، ویڈیو کے ذریعے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ڈیوائس شاؤمی کمپنی کی ہے یا کسی اور کی لیکن اس سے پہلے ای ٹی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شوؤمی آؤٹ فولڈنگ فون پر کام کر رہی ہےجو 2019 میں لانچ کیا جائے گا۔
تاہم اگر اس افواہ پر یقین کر لیا جائے تو شاؤمی کمپنی فولڈ ایبل فون کی اس دوڑ میں نیا ٹرینڈ متعارف کر وادے گی ۔