روزانہ ایک انڈا ذیابیطس سے مخفوظ رکھتا ہے

05:32 PM, 5 Jan, 2019

نیو دہلی : روزانہ ایک انڈا کھانے سے انسان ذیا بیطس کے مرض سے مخفوظ رہتا ہے ، انڈوں کا زیادہ استعمال صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ 

روایتی طور پر  انڈے کو کیسٹرول کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے متنازع غذا بنا دیا ہے لیکن کیسٹرول کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈے کھانا چھوڑ دینا صحت کے لیے اچھا نہیں کیونکہ انڈوں میں میٹا بولائیٹ پایا جاتا ہے جو صحت کے لیے  سود مند ہوتا ہے اور  ذیا بیطس کی بیماری کے خدشات کو کم  کرتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے جسم  میں لیپڈز اور  مولیکیولز   پائے جاتے ہیں جو  خون کے سیلز کو صحیح طرح سے کام کرنے مدد دیتے  ہیں اس طرح سے انسان ذیابیطس سے محفوظ رہتا ہے۔ 

ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ خون میں پوٹینشنل کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو نان ٹارگٹڈ میٹا بولیک سیلز  کو ایکٹیو کرتے ہیں جس کی وجہ سے ذیابیطس کے خدشات کم ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ انڈوں میں بائیو ایکٹیو کم پاؤنڈ پایا جاتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتا ہے ،  انڈوں میں کیسٹرول ہونے کی بنا پر چھوڑ دینا اچھا فیصلہ نہیں ہے ۔

ماہرین نے ریسرچ کے لیے 239 افراد پر تجربہ کیا  جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جو لوگ روازنہ ایک یا ایک سے زیادہ  انڈے  کھاتے ہیں ان میں ذیابیطس کے خدشات کم ہو جاتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں