اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بسنت منانے کا فیصلہ روک دیا گیا ہے ۔ جب عدالت کہے گی تب ہی بسنت منائی جائیگی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر برائے ثقافت فیاض الحسن چوہان نے چند دن پہلے بسنت منانے کا اعلان کیا تھا ۔جس پر ہر طرف ہنگامہ پرپا ہو گیا تھا ۔جبکہ عدالتوں میں بسنت کیخلاف درخواستیں بھی دائر کر دی گئیں تھیں ۔
تاہم اب حکوت نے باقاعدہ کہا ہے کہ عدالت کہے تو ہی بسنت ہوگی ورنہ نہیں ۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے شکوہ کرتے ہوئے ہوئے بسنت سے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بسنت منانے کا فیصلہ روک دیا گیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ بسنت ہونے سے نقصان کی ذمہ داری کون لے گا۔
بسنت ہوگی یا نہیں ؟ حتمی فیصلہ آگیا
04:17 PM, 5 Jan, 2019