ہنڈا نے اپنا نیا موٹرسائیکل ماڈل سی بی 125 ایف پاکستان میں متعارف کروادیا

02:00 PM, 5 Jan, 2019

لاہور:موٹرسائیکل اور گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ہنڈا نے اپنی نئی موٹرسائیکل ہنڈا سی بی 125 پاکستان میں متعارف کروادی ہے جبکہ اس کی قیمت کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی بی 125 ایف کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی تعارفی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 9 سور روپے ہے۔نئی موٹرسائیکل کی لانچنگ کی تقریب لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں اس کی قیمت اور ماڈل کو لوگوں کے لئے پیش کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق ہنڈا سی بی 125 ایف کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی تعارفی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار9 سو روپے ہے جبکہ اس کے سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار نو سوروپے رکھی گئی ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ یہ موٹر سائیکل پانچ رنگوں میں دستیاب ہوگی ۔ہنڈا کی نئی موٹر سائیکل میں ہوا سے ٹھنڈا ہونے والا 4 سٹروک او ایچ وی 125 سی سی انجن ،خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ہیڈ لائٹ ،سیلف سٹارٹ سسٹم،5 گیئر ٹرانسمیشن اور سٹائلش گرافکس کے ساتھ فیول ٹینک کا نیا ڈیزائن دیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ فیس بک

گزشتہ روز سوشل میڈیاپر ہنڈا سی بی 125 کی موٹر سائیکل کی تصاویر جاری کی گئیں تھی تو اس کے شوقین افراد کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا گیا تھا۔کچھ لوگوں نے نئے سٹائل کی تعریف کی ،تاہم کچھ افراد یہ کچھ خاص متاثر نہ کرسکا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کچھ لوگوں نے کہا ے کہ اس موٹرسائیکل کا ڈیزئن 125 ڈیلکس موٹرسائیکل سے ملتا ہے ۔تاہم یہ موٹرسائیکل انجن بیلنسز نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں وائبریشن سی جی 125 کی طرح ہوگی جبکہ اس میں بیٹری فلائی کاربوریٹر بھی موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں