اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں شہباز شریف جو کہ اس وقت نیب کی زیر حراست ہیں اور چیئرمین اے پی سی بھی ہیں نے اپنے خطوط سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز نیشنل بینک آف پاکستان کے سی ای اہ اور صدر کے ان کے نام لکھے جانے والے دو خط پوسٹ کئے ہیں۔
اللہ کے فضل و کرم سے حکومت میں رہتے ہوئے اپنی ذاتی منفعت کو ہمیشہ پسِ پُشت رکھا ہے۔ جہاں قرضے معاف کروانے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے، وہاں ہم نے ایک ایک پائی مکمل واپس کی۔ یہ خط مجھے 2014/2015 میں موصول ہوا تھا۔ pic.twitter.com/y3jrkR0yBv
— President PMLN (@president_pmln) January 4, 2019
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطوط پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت میں رہتے ہوئے ذاتی منفعت کو ہمیشہ پس پشت رکھا جہاں قرضے معاف کروانے والوں کی لمبی فہرست ہے وہاں ہم نے ایک ایک پائی مکمل واپس کی۔اللہ کے فضل و کرم سے حکومت میں رہتے ہوئے اپنی منفعت کو ہمیشہ پس پشت رکھا ہے۔
جہاں قرضے معاف کروانے والوں کی لمبی فہرست ہے ،وہاں ہم نے ایک ایک پائی مکمل واپس کی ۔یہ خط مجھے 2014-15 میں موصول ہوا تھا۔ان کا کہناتھا کہ قرض واپس کرنے پر نیشنل بینک کی جانب سے مجھے 2014 اور 2015 میں خط موصول ہوئے تھے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگانے والے سیاسی مخالفین کو دیکھ لیں،کیا بینکوں کو لوٹنے پر کسی نے جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی سے پوچھا؟.
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں نیب نے گرفتار کیا تھا جہاں بعدازاں احتساب عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا اور ان دنوں و ہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔