اٹک: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور ممبر ایگزیکٹو کونسل ملک حاکمین خان گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ سہ پہر 3:00بجے ان کے آبائی گاﺅں شین باغ میں ادا کی جائے گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری، سردار سلیم حیدر خان، اشعر حیات خان، نصیر خان جدون سمیت پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت نے ملک حاکمین خان کے وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر ترین رہنما سابق سینیٹر ملک حاکمین خان کے انتقال کی وجہ سے پارٹی کے عہدیداروں اور ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ کل بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ صرف دعائیہ تقریب تک محدود ہو۔
خیال رہے مرحوم ملک حاکمین خان ضیاءالحق کے مارشل لاءمیں کوڑے کھانے کے علاوہ کئی ماہ جیل میں بھی بند رہے تمام زندگی بھٹو شہید، بی بی شہید کے ساتھ وفا کی، یہی وجہ ہے کہ وہ پوری زندگی پیپلز پارٹی میں ہی رہے۔