جدہ : سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ ( جوازات ) نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر غیر ملکیوں کو بتایا ہے کہ خروج و عود ہ پر جاکر مقرر مدت کے اندر سعودی عرب واپس نہ آنے کی پابندی کا تعلق مرافقین اور تابعین پر بالکل نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر دریافت کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم تھی ۔
خروج عود لیکر اپنے وطن واپس چلی گئی تھی ۔اور اس وقت سعودی عرب سے باہر ہی اپنے وطن میں قیام پذیر ہے ۔ تاہم اب اسے ملازمت کا ویزا مل رہاہے ۔
کیااب وہ خروج وعود پر مملکت سے نکلنے کے باجود ملازمت کے نئے ویزے پر سعودی عرب واپس آسکتی ہے یا نہیں ؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں بتایا کہ خروج و عود لیکر مملکت سے جانے اور واپس نہ آنے سے متعلقہ پابندی کا تعلق مرافقین اور تابعین سے بالکل نہیں ہے ۔