نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر

12:00 PM, 5 Jan, 2019

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ان کی سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی۔

عدالت کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ہونے کی وجہ سے وکلاء نے درخواست واپس لے لی تھی اور اب نواز شریف کے وکلاء نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر کر دی۔

درخواست نواز شریف کے وکیل منور اقبال دگل نے دائر کی۔ ذرائع کے مطابق درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے قومی احتساب بیورو نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی گئی۔

مزیدخبریں