کیپ ٹاؤن : کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی سے اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی ہے۔میزبان ٹیم 6 وکٹ پر 382 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے ۔کپتان ڈوپلیسی کے 103 رنز اور بووما کے 75 رنز کی بدولت میزبان ٹیم 6 وکٹ اور 382 رنز کیساتھ پہلی اننگز کا کھیل شروع کرے گی ۔
جنوبی افریقہ کو گرین شرٹس پر205 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔کوئنٹن ڈی کوک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی ۔