ممبئی:معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہوئے سنیل گروور کے شو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جہاں کپل کو کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا ہے وہیں سنیل گروور بھی کامیڈی کے گرو ہیں دونوں کی جوڑی نے کئی سال تک مداحوں کو خوب ہنسایا ہے۔ تاہم 3 سال قبل دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے کون واقف نہیں لیکن اب طویل عرصہ گزرنے کے بعد کپل اور سنیل کے درمیان جمی برف پگھل چکی ہے۔
شو کی پہلی قسط 15 دسمبر کو نشر کی گئی تھی جب کہ کپل کے شو کی پہلی قسط تقریبا 2 ہفتے بعد 29 دسمبر کو سونی پر نشر کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل کے شو نے آن ایئر ہونے سے پہلے ہی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی لہذا جب شو کی پہلی قسط نشر کی گئی تو شائقین نے کپل کا شو دیکھنے کو ترجیح دی جب کہ سنیل گروور کا شو کپل کے شو کے مقابلے ریٹنگ(درجہ بندی)کے لحاظ سے بھی اچھا نہیں رہا لہذا اب سب کی توجہ کپل کے شو اور اس کی ریٹنگ پر ہے۔