فلم کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک نے شادی کی پیشکش کی تھی، ایشوریہ

09:40 AM, 5 Jan, 2019

ممبئی: سابق حسینہ عالم ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 11 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ ان کی 6 سالہ بیٹی بھی ہے تاہم حال ہی میں ایشوریہ رائے نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ابھیشیک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی اور اس پر اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کا کیا رد عمل تھا۔

ایشوریہ نے کہا کہ ابھیشیک نے انہیں ایک ایسے وقت میں شادی کی پیشکش کی جب وہ دلہن کے لباس میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ابھیشیک بچن نے انہیں فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران ریتک روشن اور فلم ہدایت کار آشوتوش گو واریکر کے سامنے شادی کی پیش کی تھی ۔ یہ دیکھ کر فلم کے ہدایت کار حیران رہ گئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ریتک روشن بھی حیران ہوئے تاہم فورا ہی انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی۔

مزیدخبریں