پشاور: پشاور کے علاقے کالی باڑی میں دھماکے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے صدر کالی باڑی میں گاڑی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا بی ڈی یو ٹیم شواہد اکھٹے کر رہی ہے اور دھماکے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد معمولی زخمی ہوئے تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔