حامد میر کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حامد میر کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: ڈی جی آئی ایس پی آر، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق صدر آصف علی زرداری نے شرکت کی۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کے صاحبزادے عرفات میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔حامد میر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ہوئی ۔

عزیز و اقارب کے علاوہ سیاستدانوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے دعوت ولیمہ کو سیاسی اجتماع میں بدل دیا۔

2

ڈی جی آئی ایس پی آر، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین، سردار عتیق، مشاہد اللہ خان، فواد چوہدری، مریم اورنگزیب سمیت صحافی اور سیاست کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ولیمے کی دعوت میں شریک ہوئے۔