چین میں برفباری، برفانی طوفان سے 10 افراد ہلاک

11:43 PM, 5 Jan, 2018

بیجنگ: چین کے مرکزی اورمشرقی صوبوں میں برفباری کے باعث ٹھٹھر کر 10افراد ہلاک ہو گئے۔

شدید برفباری اور برفانی طوفان کے باعث شانزی،  ہینان، ہوبی، انہوئی اورجیانگ سو  میں گھروں، زراعت کوشدید نقصان پہنچا، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا،  200سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے جبکہ 100سے زیادہ افراد کو ہنگامی افراد کی شدید ضرورت ہے ۔

ان علاقوں میں 200گھر تباہ ہو گئے جبکہ دیگر 400گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، شدید موسم کے باعث 13100ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ 900ہیکٹر رقبے پر فصلیں اور سبزیاں تباہ ہو گئیں، نقصان کا اندازہ 78.6ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں