لاہور: لاہور چڑیا گھر میں ایک خوبصورت اضافہ، چنکارا ہرن کے ہاں اہک ننھے بچے کی پیدائش ‘ ہرنوں کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں پہلے سے موجود چنکارہ ہرنوں کی تعداد چار تھی جن میں ایک نر اور تین مادہ شامل ہیں تاہم ایک بچے کی پیدائش سے انکی تعداد 5 ہوگئی ہے چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہرنوں کی یہ نسل ریگستانی علاقوں میں پائی جاتی ہے اور انکی افزائش نسل کو موثر بنانے کے لئے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت انکے شکار پر پابندی بھی عائد ہے۔