ٹیم کا حصہ نہ بنانے کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ ہی بتا سکتے ہیں : کامران اکمل

ٹیم کا حصہ نہ بنانے کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ ہی بتا سکتے ہیں : کامران اکمل


حیدر آباد: قومی کرکٹرکامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم گذشتہ ڈیڑھ سال سے فارم میں ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلے گی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہاکہ وہ 3 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انھیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ ہی کچھ بتاسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں غلطیاں ہوئی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں 3 فاسٹ بولرز کو کھلانا غلطی ثابت ہوئی، ہماری ٹیسٹ میچز میں بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے، مصباح اور یونس کے متبادل اتنی جلدی نہیں آسکتے۔


وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ بڑے سانحے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، انھوں نے کہاکہ سرفراز بہت اچھا کپتان ہے، میچ فکسنگ سے کرکٹ بدنام ہوئی، نوجوان کھلاڑیوں کو خود محتاط رہنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہاکہ شعیب اختر وہ واحد بولر تھا جن سے ہر بیٹسمین محتاط رہتا تھا۔