بالوں کی وجہ سے پریشان افراد ناریل کا تیل استعمال کریں

09:40 PM, 5 Jan, 2018

لاہور: اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے بال لمبے اور چمکدار ہوں تو آپ ناریل کا تیل استعمال کریں۔
ماہرین کے مطابق ہفتے میں دوبار ناریل کا تیل بالوں پر لگانے سے ان کی چمک برقرار رہتی ہے اور بال تیزی سے لمبے ہوتے ہیں۔ اکثر بالوں پر ہیئرکلر لگوانے کی وجہ سے بال بے جان ہوجاتے ہیں، ناریل کا تیل اس مشکل کو بھی دور کرتا ہے اور اس کے استعمال سے بے جان بال جاندار اور مضبوط ہونے لگتے ہیں۔
اگر خواتین یا مرد حضرات بال گرنے کی مشکل سے دوچار ہوجائیں تو ایسے میں ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ انہیں ناریل کا تیل استعمال کرنا چاہیے۔ناریل کا تیل بالوں کی جڑوں میں مضبوطی پیدا کرتا ہے اور انہیں گرنے سے بچاتا ہے۔

مزیدخبریں