مظفرآباد : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نیزہ پیر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نیزا پیر سیکٹر پر شہری آبادی پر حملہ کیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے دو خواتین زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، 2 شہری زخمی
09:24 PM, 5 Jan, 2018