استنبول : ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔
فرانس روانہ ہونے سے قبل استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، جب کہ عراق، شام، لیبیا، تیونس، سوڈان اور چاڈ میں بھی اسی طرح کی مداخلت کی جارہی ہے یہ سارے اسلامی ممالک ہیں اور وہاں کے عوام مسلمان ہیں یہ تمام ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔
امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں،ترک صدر
08:55 PM, 5 Jan, 2018