عدالت نے سوشل میڈیا گستاخانہ مواد سے متعلق 3 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

08:04 PM, 5 Jan, 2018


اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی موجودگی سے متعلق کیس میں عدم حاضری پر 3گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔


جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تین اہم گواہوں کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت نے رومان احمد، احتشام احمد اور عمار یاسر کو گرفتار کرکے 8جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں گواہوں نے سوشل میڈیا کیس میں اہم شہادت قلمبند کرانی تھی۔عدالتی نوٹسز کے باوجود تینوں گواہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

مزیدخبریں