نوبل انعام یافتہ شیر یں عبادی کی ایران میں سول نافرمانی کی کال

05:29 PM, 5 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

تہران: ایران میں جہاں بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں ایرانی نوبل انعام یافتہ خاتون شیریں عبادی نے ملک میں سول نافرمانی کی کال دے دی ہے۔

مسلم دنیا کی پہلی امن کی نوبل انعام یافتہ ایرانی خاتون شیریں عبادی نے اپنے ملک میں سول نافرمانی کی کال دے دی ہے۔ شریں عبادی نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کو فوری طور پر روک کر سول نافرمانی کی تحریک چلائیں۔

شیریں عبادی نے کہا کہ پرامن احتجاج ایرانی عوام کا حق ہے اور میں مظاہرین کی سو فیصد حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔ شیریں عبادی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران پر معاشی پابندیوں کا مطالبہ فی الفور واپس لے۔

مزیدخبریں