فلم ’دن اور رات‘ کا ریمیک، ایشوریا نے 10 کروڑ معاوضہ مانگ لیا

03:51 PM, 5 Jan, 2018

ممبئی: ایشوریا رائے نے فلم ’دن اور رات‘ کے ریمیک کے لیے 10 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔ اس فلم میں ایشوریا رائے ڈبل رول ادا کریں گی جس میں شوٹنگ کا وقت اور دورانیہ بھی زیادہ ہوگ ا جس کے باعث وہ دوسری مصروفیات کو وقت نہیں دے سکیں گی یہی وجہ ہے کہ ایشوریا نے اس کردار کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز پریرنا ارورا کا یہ فلم بنانے کا مقصد بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو 50 اور 60 کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔ فلم ’دن اور رات‘ ان کی ہی 1967 کی مشہور فلم کا ریمیک ہے جس میں ممکنہ طور پر ایشوریا کے ساتھ خود سنجے دت جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم پریرنا ارورا نے ایشوریا کے 10 کروڑ کے معاوضے کے مطالبے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ ایشوریا چونکہ 44 برس کی ہو چکی ہیں۔

لہذا ان کے لیے اتنا معاوضہ ٹھیک نہیں لیکن فلم ساز کا کہنا ہے کہ ایشوریا با صلاحیت ہیں اور وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھائیں گی۔ اس وقت ایشوریا اپنی آنے والی فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فورا بعد ہی وہ فلم ’دن اور رات‘ کے ریمیک کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں