2018 فیس بک سے جعلی خبروں کے خاتمے کا سال ہو گا، مارک زکر برگ

03:26 PM, 5 Jan, 2018

کیلی فورنیا: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2018 فیس بک سے جعلی خبروں کے خاتمے کا سال ہوگا، جعلی خبروں کی روک تھام اور نفرت کے پرچار کو روکنا کسی چیلنج سے کم نہیں ۔  ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اپنی پالیسیز کے نفاذ میں بہت سی غلطیاں کیں۔

مارک زکر برگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ 2018 کو ذاتی اصلاح کا سال بنانا چاہیں گے جس میں فیس بک کا غلط استعمال اور جعلی خبریں روکنے کے لئے واضح پالیسی دیں گے۔

مارک نے کہا کہ دنیا بہت تقسیم اور پریشان ہے اور اس صورتحال میں فیس بک کو بہت کچھ کرنا ہے تاکہ دنیا کو نفرت اور محرومیوں سے نکالا جا سکے۔ فیس بک کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کو ان لوگوں کے لئے مفید بنانا ہے جو اپنا بہت سا قیمتی وقت یہاں صرف کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں