27 سالہ شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہوکر موت کو گلے لگا لیا

03:01 PM, 5 Jan, 2018

بنگلورو: بال انسان کی شخصیت کو پر کشش بنانے میں بال اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے گنجے افراد بال اگانے کیلئے مختلف ادویات کا استعما ل کرتے ہیں لیکن بھارتی ریاست تمل ناڈو میں انوکھا واقع رونما ہوا جہاں 27 سالہ شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہوکر موت کو گلے لگا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر مادورائی میں 27 سالہ سافٹ وئیر انجینئر متھن راج گنج پن کی وجہ سے کافی مایوسی کا شکار تھا اور کئی طرح کی دوائیں اور علاج کرانے کے بعد بھی اس کے سر کے بال واپس نہ آسکے جس پر مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے، متھن راج کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گنج پن کے باعث پریشان رہتا تھا، اتوار کی صبح جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو متھن کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزیدخبریں