فیس بُک کی محبت، جاپان کی دلہنیا سجاد کیلئے پاکستان پہنچ گئی

02:58 PM, 5 Jan, 2018

صادق آباد: فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی اور صادق آباد کے 25 سالہ سجاد کیلئے دلہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی اور گھر بسا لیا۔ سچ کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب بات ہو دوستی سے محبت کی تو پھر رنگ نسل ذات پات سب باتیں بے معنی ہو جاتی ہیں۔ صادق آباد کے علاقہ مظہر فرید کالونی کے محمد اکرم خوشی سے نہال ہیں کیونکہ انکے صاحبزادے بیاہ لائے ہیں جاپانی گڑیا۔

25  سالہ ساجد محمود کی فیس بک کے ذریعے جاپان کی ہارونہ سیکورائی سے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدلی تو دونوں کو ملنے کا خیال آیا ساجد محمود نے ہارونہ سیکورائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو ہارونہ سیکورائی کی والدہ اور دوستوں نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے اسے آنے سے منع کر دیا مگر ساجد محمود دُھن کا پکا نکلا اس نے اپنے پیار اور روایتی خلوص سے اس تاثر کو زائل کیا اور اسے پاکستان آنے کی ایک بار پھر دعوت دی۔

اب کی بار ہارونہ سیکورائی نہ صرف پاکستان آئی بلکہ مسلمان ہو کر ساجد محمود کی زندگی میں بھی بہار بن کر شامل ہو چکی ہے۔ ساجد محمود کے والد محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری بہو بہت اچھی ہے اس کی والدہ نے اسے پاکستان آنے سے منع کیا تھا کہ مگر یہ آئی۔ پاکستان کیخلاف جو منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے وہ غلط ہے لیکن میل جول سے پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں