عرشی خان کا سلمان خان کی سالگرہ پر خاص سپرائز

02:29 PM, 5 Jan, 2018

ممبئی:عرشی خان اپنی نازیبا حرکات کے باعث جانی جاتی ہیں انہوں نے سلمان خان کی 52سالگرہ پر خاص سپرائز دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عرشی خان نے ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ شاہد آ فریدی کے سینچری کرنے پر میں نے جو نازیبا حرکت کرنے اعلان کیا تھا وہ آج سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر کروں گی۔
عرشی خان نے سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر لوگوں سے ان کو حوالے سے سوالات کیے اور آ خر میں سلمان خان کیلئے پینٹ سے پیپر پر لکھ کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور لوگوں کا کہا کہ میں دوسروں کو برا بھلا کہتی ہو ں لیکن اب میں کوئی نازیبا غلط حرکات نہیں کروں کی اور میرے مداح میرے بارے میں غلط سوچنا چھوڑ دیں ۔
یاد رہے کہ عرشی خان کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا اور ان کے مداحوں نے کہنا تھا کہ انہوں نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے اور آ گے ایسے ہی اچھے کام کرتی رہیں ۔

مزیدخبریں