خواتین کو ہراساں کرنے پر ڈولفن پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

01:26 PM, 5 Jan, 2018

راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خواتین کو ہراساں کرنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا. جس میں نجی ٹی وی چینل اور مقامی اخبار کا نام استعمال کرنے والے پانچ جعلی صحافیوں کو بھی نامزد کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم جب اڈیالہ روڈ پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی اور معائنے کے لیے ایک نجی بیکری میں گئیں تو وہاں 5 افراد آگئے۔جنہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔اس موقع پر ڈولفن پولیس کے اہلکار بھی آ گئے جنہوں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو ہی ہراساں کرنا شروع کر دیا ۔فوڈ اتھارٹی کی  ٹیم جب گاڑی میں آکر بیٹھی تو ڈولفن فورس اور ان پانچوں افراد نے گاڑی کو گھیر لیا اور ہراساں کرنا شروع کردیا جبکہ ڈرائیور کو زبردستی گاڑی سے نیچے اتار دیا گیا اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی موجودگی میں ٹیم کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈولفن پولیس اہلکاروں اور پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

مزیدخبریں