سرطان کا شکار 67 سالہ مریضہ "ہلدی " کے استعمال سے صحت یا ب ہو گئی

12:51 PM, 5 Jan, 2018

لندن:مشرق کے مصالحہ جات میں لازمی جزو سمجھی جانیوالی ہلدی نے خون کے سرطان میں مبتلا برطانیہ کی 67سالہ خاتون کو ٹھیک کردیا۔

برطانوی میڈیکل جریدے کی رپورٹ کے مطابق2007 ء میں بلڈ کینسر کی قسم مائلوما کا شکار ہونیوالی ڈائنیکی فرگوسن کو کیمو تھراپی کرائی گئی مگر مسلسل 5 سال کی تھراپی کے ناکام ہونے کے بعد فرگوسن کو 2009 ء میں سیل ٹرانسپلانٹ کے عمل سے گزارا گیا مگر وہ اس سے بھی روبصحت نہ ہوئیں۔

برطانوی خاتون نے 2011 ء مشرقی کھانوں کالازمی جزو سمجھی جانیوالی ہلدی کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال شروع کردیا۔ڈائنیکی فرگوسن کا کہناتھا کہ وہ روزانہ رات کو خالی پیٹ آٹھ گرام سرکیومن کا استعمال کرتی ۔

ڈاکٹروں کے مطابق روزانہ سرکیومن کے استعمال سے یہ خاتون اپنی معمول کی زندگی جی رہی ہے اور خون کا سرطان ختم ہوچکا ہے جبکہ برطانوی ماہرین صحت اس خاتون کا بغور تجزیہ بھی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں