ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکارشاہد کپور کی بیوی میرا بھی میڈیا سے خفا ہو گئی ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب پر انہوں میڈیا کوتنقید کا نشانہ بنا یا۔
تفصیلات کے مطابق میرا اپنی سہلیوں کے ہمراہ اپنی بیٹی میشا کو پارک لے گئیں جہاں میڈیا نے میشا کی تصاویر اتارنا شروع کر دیں اور بعد ازاں تصاویر کو پوسٹ کر دیا۔
جس پر میرا خفا ہو گئیں اور انہوں نے س سماجی رابطوں کی ویب انسٹا گرام پر احتجا جا کہا کہ بچوں سے ان کا بچپن نہ چھینا جا ئے ۔ بچوں کو ان کے بچپن نے لطف اندوز ہونے دیا جا ئے۔
شاہد کپور کی بیوی میرا ایک گھریلو خاتون ہیں اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے گھریلو خاتون ہونے میں فخر ہے ۔اور مجھے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اپنی بیٹی کے ساتھ گزارنا اچھا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شاہد کپور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں اور اسکا پہلا شوہر اس کا موبائل ہے کیونکہ کہ وہ میرے سے زیادہ وقت اپنے موبائل کے ساتھ گزارتی ہے اور اب میرا نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ میرا کو میڈیا کا میشاکی تصاویر اتارنا پسند نہیں آیا۔