نیوزی لینڈ کو پاکستان کیساتھ ٹاکرے سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا ! کین ولیمسن سر پکڑ کر بیٹھ گئے

12:39 PM, 5 Jan, 2018

ویلنگٹن : پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈکے آل راؤنڈر ڈوگ بریسویل اَن فِٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ۔بریسویل کی جگہ جارج ووکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

کیویزآل راونڈر ڈوگ بریسویل ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف نہیں کھیل پائیں گے ۔پاکستان کے خلاف ا یک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے میزبان نیوزی لینڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور آل راونڈر بریسویل اس سکواڈ کا حصہ تھے لیکن اب اَن فٹ ہونے کے باعث جارج ووکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں