کیپ ٹاؤن میں بھارتی ٹیم عجیب و غریب مشکل کا شکار ہو گئی

12:17 PM, 5 Jan, 2018

کیپ ٹاؤن:بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج میچ سے کیپ ٹاؤن مین کھیلا جائے گا لیکن اس میچ سے قبل بھارتی ٹیم ایک عجیب و غریب مشکل کا شکار ہو گئی ہے ۔

کیپ ٹاؤن میں شدید خشک سالی کے سبب جنوبی افریقہ میں موجود بھارتی ٹیم بھی متاثر ہوئی ہے اور دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی غسل کیلئے دو منٹس سے زائد وقت نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے.

دنیا میں سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک کیپ ٹاؤن کو اس وقت شدید خشک سالی کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے بھارتٰ ٹیم کو پانی کے ضیاع سے روکنے کیلئے سٹی کونسل یہ اقدامات کر رہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپ ٹاؤن سٹی کونسل نے خشک سالی کے باعث ایک دن میں ایک شخص کیلئے 87 لیٹر پانی کی منظوری دی ہے اور یہاں پر مقیم شہریوں اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو غسل کیلئے دو منٹس سے زائد وقت نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں