لاہور: لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں کے ججوں اور ان کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام ججوں کی ہیلتھ انشورنس کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کی ویلفیئر کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ججزکی ذاتی معلومات طلب کر لیں۔
اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام ججز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ میں کہا ہے کہ ججز کے بچوں کی تعلیمی ویلفیئر کے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ ججز کی ہیلتھ انشورنس کیلئے ذاتی تفصیلات درکار ہیں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جج نئی جوڈیشل کالونی میں پلاٹ کے حصول کی خواہش مندی کا اظہار کریں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں