کولمبو: ون ڈے کرکٹ میں پہلے دس اووروں میں رنزوں کا پہاڑ لگانے والی مشین کہے جانے والے سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئے۔ انہیں کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف کا سامنا تھا جس پر ان کی سرجری کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہو سکیں۔وہ آئندہ چند روز میں پاوں کے آپریشن کیلئے میلبورن جائیں گے۔
سنتھ جے سوریا نے سری لنکا کی جانب سے کئی میچز میں یادگار پرفارمنسز دیں جس میں پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر تیز رفتار سنچری بنانے کا اعزاز بھی شامل تھا ۔انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز رمیش کالوودھرنا کے ساتھ مل کر 15 اوورز میں دائرے کے قانون کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پنچ ہٹنگ کی بنیاد رکھی۔
جے سوریا نے کئی میچز میں سری لنکا کی جانب سے کپتانی کے فرائض بھی انجام دی۔