اداکارہ پیرس ہلٹن اور کرس نے منگنی کر لی

09:52 AM, 5 Jan, 2018

"نیو نیوز تازہ ترین "

لاس اینجلس:ہالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ پیرس ہلٹن اور اداکار کرس زلکا نے منگنی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہونے والی اس منگنی کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرکے ذریعے دی،بتایاجارہاہے کہ اداکار زلکا نے پیرس کو لگ بھگ 2 ملین ڈالر مالیت کی انگوٹھی پہنائی۔

دونوں اداکار ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں۔منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے لائک کیا اور ادکارہ کو مبارکباد بھی دی ۔

مزیدخبریں