پاکستان خارجہ پالیسی کے لحاظ سے بالکل فیل ہے، ٹرمپ کے مشیر کا دعویٰ

09:07 AM, 5 Jan, 2018

لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے پاکستانی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ 2 سال سے ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ ہوں اور پاکستان کو دئیے گئے 33 ارب ڈالر صحیح جگہ نہیں لگے بلکہ وہ تمام پیسے باہر بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا دورہ پاکستان امریکا کے لحاظ سے کامیاب دورہ نہیں تھا۔

مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان خارجہ پالیسی کے لحاظ بالکل فیل ہے جب کہ بھارتی لابی بہت مضبوط ہے اور اپنا کیس بڑی کامیابی سے لڑتی ہے۔ لندن ، نیویارک سمیت دنیا میں فری بلوچستان کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھرنوں سے ڈیلز آرمی کرتی ہے اور لوگ کرپشن چھپانے کے لیے باہر بھاگتے ہیں جب کہ سیاست میں کبھی بھی کوئِی چیز حرف آخر نہیں ہو سکتی۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا سے امداد لینے کے باجود ہمیں صرف دھوکا دیا اور جھوٹ بولا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں