کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نوروز منگل نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا، نوروزمنگل کی قیادت میں افغانستان کو 2009 میں ون ڈے اسٹیٹس ملا اور 2010 کے ورلڈ ٹی 20 کیلئے کوالیفائی بھی کیا تھا ۔نوروز نے ریٹائر منٹ کا اعلان ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کیا.32 سالہ منگل نے اپنے کیرئیر میں 49 ون ڈے انٹرنیشنل ،30 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے ۔نوروز منگل کی بطور چیف سلیکٹر پہلی ذمے داری عرب امارت میں 14 جنوری سے ہونے والے ڈیزرٹ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ تیار کرنا ہے ۔
افغان کپتان نوروز منگل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
07:27 PM, 5 Jan, 2017