چینی کمپنی فراڈے فیوچر نے گزشتہ رات اپنی پہلی تجارتی گاڑی ایف ایف 91 کی رونمائی کی اور دعویٰ کیا کہ یہ دنیا میں تیز ترین ایکسلریٹنگ الیکٹرک کا رہے۔
لاس ویگاس میں 2017کنزیومر الیکٹرانکس شوکے باضابطہ افتتاح سے دو روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فراڈے فیوچر کے چیئرمین جیا نے کہا اگر آپ ایک دفع ایف ایف 91دیکھ لیں تو آپ گیراج میں اپنی پرانی کاروں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خودبخود چلنے والی کار موبیلٹی کے نئے دور میں ایک سنگ میل ہے،یہ کار ایک اسٹرانگ بیٹری پیک سے لیس ہے جو 130کلوواٹ۔گھنٹہ توانائی اور 1050ہارس پاور فراہم کرسکتی ہے۔
یہ بات پروپلشیئن انجیئرنگ کے فراڈے کے نائب صدر پیٹر سیوا گیان نے 600شرکاءکے ایک اجتماع کو بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کار کسی چارج کے بغیر378میلتک جاسکتی ہے اور 2.39سیکنڈ میں صفر سے لے کر 60میل فی گھنٹہ 0سے لے کر 104میل فی گھنٹہ ٞکی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی اور گاڑی ایسا نہیں کر سکتی۔