بلوچستان پاکستان کادل ہے،صوبے میں امن قائم کرنے کےلیے پاک فوج ہر قدم اٹھائے گی،سپہ سالا ر پرعزم

05:11 PM, 5 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

بلوچستان پاکستان کا دل ہے ، ہر صورت امن قائم کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناہے کہ پاک فوج صوبے میں قیام امن کے لیے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں اقتصادی راہداری منصوبے پر سمینار سے خطاب آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں 30ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہےہیں ،صوبے میں ہر قیمت پر امن قائم کرینگے۔پاک فوج کے سربراہ کاکہناتھا کہ بحریہ، فضائیہ سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے، صوبے میں 25 ہزار بچے ایف سی اور آرمی پبلک کے زیرانتظام تعلیم حاصل کررہے ہیں، جبکہ کوئٹہ میں بھی انجینیرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں