اسلام آباد : پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ مسکان جے کے ساتھ فوٹوشوٹ کے بعد اہلخانہ کی ناراضی کے بعد ارشدخان چائے والا کے شوبز کوخیرباد کہنے کی خبریں گرم تھیں لیکن اب’ چائے والا‘ میدان میں آگیااورشوبز سے کنارہ کشی کرنے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق خبریں تھیں کہ مسکان جے کے ساتھ فوٹو شوٹ کے بعد ارشدخان کی فیملی برہم ہوگئی اور خود کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے دور رکھنے کے لیے دباﺅ بڑھ گیا جس کے بعد ارشد خان نے شوبزچھوڑنے کا فیصلہ کیا اور دوبارہ پرانے ڈھابے پر ہی چائے بیچتے دکھائی دیں گے تاہم ارشدخان کے منیجر عبداللہ کاکہناتھاکہ ’سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالا سٹارجرنلزم کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے کیونکہ تفریح سے وابستہ یہ وہ واحد کام ہے جواس کی فیملی کیلئے قابل قبول ہے ۔ شوبز چھوڑنے کی خبرسامنے آنے پر ارشدخان بھی میدان میں آگئے اور اپنے فیس بک پیج پر لکھاکہ شوبز چھوڑنے اور دوبارہ ڈھابہ سنبھالنے کی خبر جعلی ہے اور اس کو رپورٹ کریں۔
ارشدخان ’چائے والا‘نے پہلی بار غصے میں فیس بک پر پوسٹ کر دی
04:37 PM, 5 Jan, 2017