فیصل آباد میں شہریوں نے گدھے کے گوشت کی فروخت ناکام بنا دی , علاقہ مکینوں کے پہنچنے پر ملزمان ذبح شدہ چھ گدھوں کی کھالیں اٹھا کر فرار ہوگئے ۔فیصل آباد میں مانانوالہ روڈ شہریوں نے گدھے کے گوشت کی فروخت کا مکروہ دھندہ ناکام بنادیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ملزمان گوشت فرخت کرنے کے ارادے سے 6 گدھے ذبح کر چکے تھے. شہریوں نے ملزمان کے گندے عزائم پر مٹی ڈالتے ہوئے ذبح کئے گئے 6 گدھے برآمد کر لیے ، جبکہ گدھوں کو ذبح کر کے ان کی کھالیں اتار لی گئی تھیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کےموقع پر پہنچنے پر ملزمان ذبح کئے گدھوں کی کھالیں اٹھا کر بھاگ گئے،تاہم پولیس کی سست روی برقرار رہی اور اطلاع ملنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچی ۔
مکروہ دھندے کی کوشش ناکام ، فیصل آباد کے شہری حرام کھانے سے بال بال بچ گئے
02:16 PM, 5 Jan, 2017